Share this link via
Personality Websites!
474193
9274
حل فرمانے والے کو پالیا ہے، فَاسْئَلُوْااَشْکَالَکُمْ یعنی وہ مسائِل جنہیں تم حَل نہیں کر پا رہے،آج میرے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے وہ مَسَائِل پوچھ لو...! ([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! وہ دِینی مسئلے کہ فرشتے 1 ہزار سال سے جن مَسَائِل میں غور و فِکْر کر رہے تھے اور کوئی حَلْ نہیں نکل رہا تھا،اللہ پاک کے پیارے نبی،مکی مدنی،مُحَمَّدعربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے چندہی لمحوں میں فرشتوں کے مَسائِل حل فرما دئیے! پتا چلا ہمارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس شان کے مُعَلِّم ہیں کہ فرشتوں کو بھی عِلْم بتاتے اور سکھاتے ہیں۔
انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم کو فیض پہنچانے والے
ایک بڑی مشہور حدیثِ پاک ہے۔ ایک مرتبہ مُعَلِّم کائنات، فخرِ مَوجُودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمتِ اقدس میں سُوال ہوا: مَتیٰ وَجَبَتْ لَکَ الْنَّبُوَّۃُ یعنی یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کو نبوت کا تاج کب عطا کیا گیا؟ ارشاد فرمایا: وَآدَمُ بَیْنَ الْرُّوْحِ وَالْجَسَدِ یعنی ابھی حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام روح اور جسم کے درمیان تھے، اُس سے پہلے ہی مجھے نبوت کا تاج عطا کر دیا گیا تھا۔ ([2])
اس حدیث ِ پاک کی شرح میں علما نے یہ بات بھی لکھی کہ ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے، عالمِ ارواح میں تشریف فرما تھے، اُس وقت بھی روحانی طور پر انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم کو فیض پہنچا رہے تھے۔ ([3])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی! پتا چلا کہ محبوبِ کائنات
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami