Share this link via
Personality Websites!
474191
9274
ضِدِّی ہو جاتا ہے۔ لہٰذا جو مُعَلِّم ہیں، مُبَلِّغ ہیں، والدین ہیں، بڑے بھائی ہیں، جو بھی سمجھنے سمجھانے والے ہیں، پڑھنے پڑھانے والے ہیں، نیکی دعوت دینے والے ہیں، انہیں چاہئے کہ سُنّت طریقہ اختیار کریں اور نَرْمی کو اپنی عادَت کا حصّہ بنا لیں۔
پیارے آقا کی مُعَلِّم ہونے کی شان
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بےشُمار شانیں ہیں، اتنی شانیں ہیں کہ ہم جیسے نکمے تو کیا مخلوق میں کوئی بھی آپ کی شانوں کی گنتی نہیں کر سکتا۔
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اِنہی شانوں میں سے ایک مُعَلِّم ہونے کی شان بھی ہے۔ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم * کائنات کے سب سے بڑے *سب سے اُونچے رُتبے والے* سب سے اَعْلی* سب سے بڑھ کر تجربے والے مُعَلِّم ہیں۔
عام طَور پر ہمارے ہاں جسے 10، 12 یا 15 سال پڑھاتے ہوئے ہو گئے ہوں تو مُعَاشرے میں اُسے بہت ماہِر، تجربہ کار مُعَلِّم(Teacher) شُمار کیا جاتا ہے۔ یعنی جس کا پڑھانے کا عرصہ اور تَجْرِبَہ زیادہ ہو، وہ بڑا مُعَلِّمہوتا ہے۔ ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مُعَلِّم ہونے کی شان کا عرصہ جانتے ہیں کتنا ہے...؟ جب سے مَخْلوقات پیدا ہوئی ہیں، تب سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مُعَلِّمہیں۔
حدیثِ پاک میں ہے: نُورِ خُدا، احمدِ مُجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نُور سب مَخْلُوقات سے پہلے بنایا گیا۔([1])حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کی تخلیق سے 2000 سال پہلے کی بات ہے کہ یُسَبِّحُ ذٰلِکَ النُّوْرُ نُورِ مصطفےٰ اللہ پاک کی تسبیح کرتا تھا فَتُسَبِّحُ الْمَلَائِکَۃُ بِتَسْبِیحِہٖ پس فرشتے اِس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami