Share this link via
Personality Websites!
474188
9274
کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ (مسند ابی یعلیٰ،مسند انس بن مالک،۳/۹۵حدیث:۲۹۵۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ (جامع صغیر، ص81، حدیث:1284)اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ان سے اچھا مُعَلِّم کوئی نہیں دیکھا...!!
مُسْلِم شریف میں روایت ہے، اس کے راوِی ہیں: صحابئ رسول حضرت معاویہ بن حَکَم سُلَمِی رَضِیَ اللہ عنہ ۔ اِن کے ساتھ ایک مرتبہ ایک واقعہ پیش آیا تھا تو آپ نے اپنا وہ واقعہ بیان فرمایا، واقعے کا پسِ منظر کچھ یُوں ہے کہ اسلام کے شروع شروع میں نماز کے دوران گفتگو کرنے کی اجازت ہوتی تھی، پِھر اللہ پاک کا حُکم آیا اور نماز کے اندر باتیں کرنے سے منع کر دیا گیا۔
یہ جو نیا حکم تھا، حضرت مُعَاوِیہ بن حَکَم سُلَمِی رَضِیَ اللہ عنہ کو اِس نئے حُکم کا عِلْم نہیں تھا۔ اب واقعہ یُوں ہوا؛ فرماتے ہیں: ایک دِن میں مسجِدِ نبوی شریف میں حاضِر ہوا، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اِقْتِداء میں (یعنی اُن کے پیچھے) نماز پڑھنے کی سَعَادت حاصِل
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami