Share this link via
Personality Websites!
474204
9274
ہاتھ مبارک اُٹھ جائیں تو چاند دو ٹکڑے ہو جاتا * ڈوبا ہوا سورج پلٹ آتا ہے *ہاتھوں کو اُٹھائیں تو بادَل گِھر آتے ہیں*قحط دُور ہوتے اور بارش برسنے لگتی ہے*وہ مبارَک ہاتھ کہ بیمار سے مَس کر جائیں تو شفا بخش دیتے ہیں*بےجان کو چُھو جائیں تو جان ڈال دیا کرتے ہیں، محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان پیارے پیارے ہاتھوں سے اپنے صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو کلہاڑی میں دستہ ڈال کر دے رہے ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! قومیں ایسے ہی تو نہیں بنا کرتی نا...!! محنت لگتی ہے، وہ لوگ جنہیں دُنیا چراہے کہہ کر کم تَر سمجھا کرتی تھی، وہ مُعَاشرہ جسے طنزیہ نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا، وہ دَور جسے دورِ جاہلیت کہا جاتا تھا، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں پستی کی گہرایوں سے اُٹھایا اور قیامت تک آنے والوں کا پیشوا بنا دیا۔ یہ اتنا بڑا جو انقلاب آیا، یونہی تو نہیں آگیا، بیشک اس میں مُعَلِّم کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مہارتوں، رحمتوں اور شفقتوں کا اَثَر ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک ہمیں محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فیضان نصیب فرمائے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ *سادہ سادہ مثالیں دے کر*واقعات سُنا کر*حدیثیں سُنا کر*قرآنِ کریم کی آیات سُنا کر بہت اچھے انداز میں*نرمی کے ساتھ دوسروں کو سمجھایا کریں*عِلْمِ دین سیکھا بھی کریں *اور دوسروں کو پیار و محبّت سے سکھایا بھی کریں۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اپنی تربیت بھی ہو گی، حکمتِ عملی بھی آئے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو ایک ایک فرد کر کے پُورا معاشرہ بھی سنورتا چلا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami