Share this link via
Personality Websites!
474203
9274
ہیں۔ فرمایا: جاؤ! دونوں چیزیں لے آؤ! وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ گھر گئے چٹائی اُٹھائی، پیالہ ہاتھ میں لیا اور بارگاہِ رِسَالت میں حاضِر ہو گئے، رَحْمَتِ دوجہان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اِعْلان کیا: کون یہ چیزیں خریدتا ہے؟ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا:حضور! میں ایک دِرْہَم (چاندی کے سکے) کے بدلے خریدتا ہوں ۔ فرمایا: کوئی ہے جو اس سے زیادہ قیمت لگائے؟ دوسرے صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بولے: حضور! میں 2 دِرْہَم کے بدلے خریدتا ہوں۔ نبی اکرم، رسولِ محتشم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دونوں چیزیں اُن صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو دِیْں، 2دِرْہَم وُصُول فرمائے اور ان چیزوں کے اَصْل مالِک کو دِرْہَم دے کر فرمایا: بازار جاؤ، ایک درہم کا غَلَّہ (کھانے پینے کا سامان ) خریدو، گھر پہنچاؤ، دوسرے دِرْہَم کی کلہاڑی خریدو اَور میرے پاس لے آؤ! وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ جلدی سے بازار گئے، غلہ خریدا، گھر پہنچایا، کلہاڑی خریدی، لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو گئے، حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: مِعْرَاج کے دولہا، تاجدارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےاپنے ہاتھ مبارک سے اس کلہاڑی میں لکڑی کا دَسْتَہ ڈالا، اَنْصَارِی صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو دیا اور فرمایا: جنگل میں جاؤ، لکڑیاں کاٹو، بازار میں فروخت کرو۔ اَنْصَارِی صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے کلہاڑی لی اور چلے گئے۔ 15 دِن کے بعد واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں 10 دِرْہَم تھے۔ نبی رَحْمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دیکھ کر خوش ہوئے اور فرمایا: تم سُوال کرو اور وہ سُوال کل قیامت کے دِن تمہارے چہرے پر داغ بنے، تمہارا اَپنے ہاتھ سے کما کر کھانا اس سے بہت بہتر ہے۔ ([1])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں مُعَلِّمِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم...!! کیا نِرالی شان ہے...!! * وہ پیارے پیارے ہاتھ مُبارَک جن کے اشاروں پر کائنات چلتی ہے*یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami