Share this link via
Personality Websites!
474202
9274
مسافِر بنا دیتا ہے۔ اب غور فرمائیے! سائیکالوجی میں یہ طریقہ اب دریافت کیا گیا ہے، محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صدیوں پہلے ہمیں یہ تعلیم دے دی تھی، عملی طور پر ہمیں بتا دیا تھا کہ جب کسی کو سمجھانا ہو، عِلْمِ دِین سکھانا ہو، تربیت کرنی ہو تو اِس پیارے انداز میں کرو کہ سامنے والا تمہیں اپنا خیر خواہ تسلیم کر لے، جب وہ تمہیں اپنا خیر خواہ مان لے گا تو اسے تمہاری بات بھی سمجھ آجائے گی اور وہ تمہاری بات مان کر اُس پر عمل بھی کرنے لگ جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی دوسروں کو سمجھاتے ہوئے یہ طریقہ اختیار کرنا چاہیئے! *بیان کریں*دَرْس دیں*کسی کو انفرادی طَور پر سمجھا رہے ہوں*گھر میں بچوں کی تربیت کر رہے ہوں*پڑوسی کو سمجھا رہے ہوں*چھوٹے بھائیوں کو سمجھا رہے ہوں تو چاہئے کہ ایسا پیار بھرا انداز اختیار کریں، اتنی نرمی اور محبّت کے ساتھ سمجھائیں کہ سامنے والا ہمیں اپنا خیر خواہ مان لے، جب وہ ہمیں اپنا خیر خواہ مان لے گا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہماری زبان میں اَثَر بھی آجائے گا اور سمجھانے کا مثبت فائدہ بھی مِل جائے گا۔
حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللہ عنہ جن کے مَعَاشی حالات بہت کمزور تھے، وہ ایک دِن پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور مدد کا سُوال کیا۔(انہوں نے سُوال اگرچہ مالی امداد کا کیا تھا، لیکن غیبوں پر خبردار نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانتے تھے کہ ان کی اَصْل ضرورت مال نہیں کوئی اَور چیز ہے) چنانچہ فرمایا: کِیَا تمہارے گھر میں کوئی چیز نہیں ہے؟ عرض کیا: ہمارے پاس ایک چٹائی ہے جو ہم آدھی نیچے بچھا لیتے ہیں، آدھی اُوپَر اَوڑھ لیتے ہیں اور ایک پیالہ ہے، اس میں ہم پانی پیتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami