Share this link via
Personality Websites!
474201
9274
بارگاہ میں دُعا کی:یا الٰہی!اس کے دل کو پاک کر دے اور اس کا گناہ بخش دے۔اس کے بعد وہ نوجوان ساری زندگی زناسے بیزار رہا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے مَحْبُوب آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! کس پیارے انداز سے تربیت فرمائی، اس روایت میں محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی رحمت و شفقت بھی مُلاحظہ کیجئے! جب اس نوجوان نے ایسا سُوال کیا تو صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم جلال میں آگئے، اسے سزا دینے کے لئے لپکے، مگر رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مُعَلِّمِ کائنات ہیں، رحمتِ دوجہاں ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس پر سختی کرنا ہر گز گوارا نہ فرمایا، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کو بھی روک دیا اور خُود بھی نہایت نرمی اور پیار محبّت سے سمجھایا تاکہ اسے مسئلہ سمجھ آجائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! جدید سائیکالو جی میں دوسروں کی تربیت کا ایک طریقہ اختیار کیا جاتا ہے، جسے کہتے ہیں:اِنْتِقَالِیَّتْ (Transference)۔ اس کا مطلب ہوتا ہے: ڈھل جانا۔ اس نفسیاتی طریقہ میں جو مُعَلِّمہوتا ہے، وہ سامنے والے کے ساتھ ایک جذباتی لگاؤ پیدا کرتا ہے، مثلاً خود کو سامنے والے کے لئے ایک والِد کے درجے پر اُتار لیتا ہے، اس کے دِل میں ایسی ہی محبّت اُبھارتا ہے جو ایک بیٹے کو اپنے والِد کے ساتھ ہوتی ہے، پھر اسی جذباتی لگاؤ کے ذریعے سامنے والے کی تربیت کرتا اور عِلْم سکھا کر اسے سیدھے رستے کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami