Share this link via
Personality Websites!
474199
9274
اللہ اَکْبَر! پیارے اسلامی بھائیو! یہ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے الفاظ مُبارَک ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں، آپ سے بڑھ کر رحم دِل کوئی ہو ہی نہیں سکتا، اِس کے باوُجُود آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جب دیکھا کہ ایک قوم ہے، وہ علم والی ہے ، مگر*دوسروں کو علمِ دین پڑھاتی نہیں*سمجھاتی نہیں *اور نہ ہی اُن کو دیکھ کر اِنہیں کوئی کُڑھن ہوتی ہے ۔ جبکہ دوسری قوم ہے، وہ علمِ دین حاصِل ہی نہیں کرتی ہے، یعنی اُن کی اِس طرف تَوَجُّہ نہیں ہے،اوروں کو علم حاصِل کرتا دیکھتے ہیں، عِلْمِ دِین کی تکرار کرتے دیکھتے ہیں مگر خُود سیکھنے کی طرف راغِب نہیں ہوتے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِن دونوں پر غضب کا اِظْہار کیا اور صاف فرما دیا: یا تو تم لوگ سیکھنا سکھانا شروع کرو گے یا پِھر سخت سزا کے ذریعے تمہارا عِلاج کیا جائے گا۔
اللہ! اللہ! یہ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تعلیم ہے...!! علمِ دین سیکھنا بھی ہے، سکھانا بھی ہے اور اس کی کڑھن بھی اپنے اندر پیدا کرنی ہے۔ روایت میں ہے: جب قبیلہ اَشْعر کے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے یہ فرمانِ شاہِی سُنا تو تڑپ گئے، بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ایک سال کی مہلت عطا فرمائیے! ایک سال میں ہم اپنے پڑوسیوں کو عِلْمِ دِین سکھا دیں گے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے بھی اپنے اندر یہ کُڑھن پیدا کرنی ہے، اگر ہمیں فرض علوم نہیں آتے تو لازمی سیکھنے ہیں، اگر معلوم ہیں تو دوسروں کو سیکھانے ہیں ، ہمارے جتنے جاننے والے ہیں.... بلکہ سارے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، اَنجان کوئی بھی نہیں ہے، بس جس تک ہماری رسائی ہے، 2میں سے ایک کام اُس کے ذِمَّے ہم نے ضرور لگانا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami