Share this link via
Personality Websites!
474197
9274
پہچان نہیں رکھتا*کبھی سُورج کو سجدہ کرتا ہے*کبھی درختوں پتھروں کو اپنا خُدا مان لیتا ہے، اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !ہم نے قرآنِ کریم کا نُور آپ پر نازِل فرمایا، آپ لوگوں کو قرآنِ کریم سُنا کر، قرآنِ کریم پڑھا کر، قرآنِ کریم کی نُورانی تعلیمات کو عام فرما کر لوگوں کو اندھیروں سے نُور کی طرف نِکال لائیے!
مَعْلُوم ہوا؛* قرآن نُور ہے*مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو خُود بھی نُور ہیں، نُورِ قرآن کو دُنیا میں بانٹنے کے لئے تشریف لائے ہیں*اس نُور کے ذریعے سے دِل و دماغ کو روشن کرنے *اَخْلاق و کردار کو چمکانے*مَٹّی کے انسانوں کو نُورانی بنانے کے لئے تشریف لائے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مُعَلِّم بن کر تشریف لائے، اس میں ہمارے لئے ترغیب ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ مُعَلِّم بننے کی کوشش کریں، عِلْمِ دِین سیکھا بھی کریں اور دوسروں کو سکھایا بھی کریں۔ روایت میں ہے: كُنْ عَالِمًا اَوْ مُتَعَلِّمًا اَوْ مُحِبًّا اَوْ مُتَّبِعًا یعنی *عالم بنو*یا طالب علم بنو*یا اِن سے محبّت کرنے والے بنو *یا ان کی پیروی کرنے والے بنو۔ ([1])
معلوم ہوا ہمیں ان چار میں سے ایک لازمی بننا ہے۔ یا تو عالِم بن جائیں، یا طالبِ علم یا علما سے محبّت کرنے والے یا ان کی بات ماننے والے۔ بعض روایات میں ہے : ان 4 کے علاوہ پانچویں مت بننا ورنہ ہلاک ہو جاو گے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami