Share this link via
Personality Websites!
473935
9261
لوگ اپنی سوچ کو درست کریں۔ اللہ پاک نے صاف فرما دیا:
یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ- (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:71)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یاد کرو! جس دن ہم ہر جماعت کو اُس کے اِمام کے ساتھ بلائیں گے۔
یہاں كُلَّ اُنَاسٍۭ کے اَلْفاظ پر غور کیجیے! میں، آپ، ہم سب کو اُس کے امام کے نام کے ساتھ ہی پُکارا جائے گا۔ اگر کوئی کہے کہ میں کسی امام کو نہیں مانتا، اس کا کیا حل ہے؟
کہا جاتا ہے :مَنْ لَّاشَیْخَ لَہٗ فَشَیْخُہٗ الشَّیْطٰنُ جس کا کوئی پِیر نہیں، شیطان اس کا پِیر ہے۔ عُلمائے کرام فرماتے ہیں: اس بات کے پُورے پُورے مِصْدَاق وہ لوگ ہیں جو مشائِخِ کرام کو مانتے ہی نہیں ہیں۔ ([1])
یعنی یہ شیطان کا وَصْف ہے کہ وہ کسی کو نہیں مانتا، حالانکہ اللہ پاک نے حکم دیا تھا کہ آدم علیہ السَّلام کو حقدارِ خِلافت مان کر سجدہ کرو! اس بدبخت نے ماننے سے اِنْکار کر دیا۔ پتا چلا؛ یہ جو نظریہ ہے: میں کسی کو نہیں مانتا یہ شیطانی نظریہ ہے، لہٰذا جو کسی کو اِمام نہیں مانتا، وہ نظریاتی طَور پر شیطان کا پیروکار ہے، لہٰذا روزِ قیامت اسے شیطان کے پیروکاروں میں کھڑا کر دیا جائے گا۔
انعام یافتہ بندے معیارِ حق ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھیے! ہم فطرت کا مقابلہ نہیں کر سکتے، مثلاً؛ کوئی بندہ یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ میں کچھ کھائے بغیر ہی ساری زندگی گزاروں گا؟ نہیں کر سکتا، کرے گا بھی تو 10، 20 دِن، زیادہ ہی ہوا تو مہینا، 2مہینے گزار لے گا۔([2]) آخر کھانا ہی پڑے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami