Share this link via
Personality Websites!
473934
9261
فَيَاْتِيهِمْ فَيَقُولُ: اَبْعَدَكُمُ اللَّهُ فَاِنَّ لِكُلِّ رَجُلٍ مِّنْكُمْ مِثْلَ هٰذَا
ترجمہ: وہ غیر مسلم پیشوا اَپنے پیروکاروں کے پاس پہنچے گا، کہے گا: اللہ پاک تم سب کو دُھتکارے! بیشک تم سب کے لیے ایسی ہی نُحُوسَتْ ہے جیسی مجھے ملی ہے۔([1])
اللہ اکبر...!! اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! غور کیجیے! جو آج نیکوں کو اپنا پیشوا بناتے ہیں، وہ خُوش نصیب جنہوں نے صحابۂ کرام *حضراتِ صدّیق و فاروق*عثمان و علی رَضِیَ اللہ عنہم کو اپنا پیشوا بنا لیا *جنہوں نے اَہْلِ بیت پاک کی محبّت کو اپنا پیشوا بنا لیا *جنہوں نے اَوْلیائے کرام کو اپنا پیشوا بنایا *ان کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ سونپ دیا۔ روزِ قیامت وہ کس حال میں ہوں گے، وہ مَنْظَر بھی حدیثِ پاک کی روشنی میں ہمارے سامنے ہے۔
اور وہ بدنصیب جو آج *غیرمسلموں کو اپنا آئیڈیل(Ideal) بناتے ہیں *اُن کے رستے چلتے ہیں *گمراہوں کے پیچھے چلنے کی وجہ سے خُود بھی گمراہ ہوتے ہیں *گستاخانِ صحابہ و اَہْلِ بیت اور گستاخان اَوْلیا کو اپنا اُستاد اور پیشوا مانتے ہیں، ان کی رُسْوائیوں کا مَنْظَر بھی ہمارے سامنے ہے۔ اب ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم نے کس رستے چلنا ہے۔ نیکوں کے پیچھے چلیں گے تو نیک اَنْجام نصیب ہو گا، بدوں کے پیچھے چلیں گے تَو بُرا اَنْجام ہمارا مقدّر ہو جائے گا۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم آج فیصلہ کریں کہ ہم نے میدانِ مَحْشَر میں کس کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔
بعض لوگ کہا کرتے ہیں نا؛ کہ ہمیں کسی کی پیروی کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami