Share this link via
Personality Websites!
473933
9261
نُور سے چمکا کر جگمگاتا ہوا تاج پہنا دیا جائے گا۔ پِھر اللہ پاک کے کرم سے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ نُور سا چہرہ چمکاتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لے آئیں گے اور ہمیں خوشخبری سُنائیں گے: اے رَضَا والو...!! خُوش ہو جاؤ! جیسے اللہ پاک کی رحمت سے آج مجھے نوازا گیا ہے، میرے پیچھے چلنے کی برکت سے تم سب کو ایسے ہی انعامات عطا کر دئیے جائیں گے۔
اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو...!!
گمراہوں کے پیچھے چلنے والوں کا حالِ بےحال
حدیثِ پاک کا باقی حصَّہ سنیے! وہ لوگ جو آج غیر مسلموں اور گمراہوں کو اپنا پیشوا بناتے ہیں، ان کی باتیں مانتے، ان کے رستے چلتے ہیں، اُن کا حال کیا ہو گا؟ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
اَمَّا الكَافِرُ فَيُسَوَّدُ وَجْهُهٗ
مفہوم: یعنی غیر مسلم پیشوا کا چہرہ سیاہ کر دیا جائے گا۔
وَيُمَدُّ لَهٗ فِي جِسْمِهٖ سِتُّوْنَ ذِرَاعًا عَلٰی صُورَةِ آدَمَ فَيُلْبَسُ تَاجًا
ترجمہ: اس کا قَدْ حضرت آدم علیہ السَّلام کے قَدْ شریف کے مطابق 60 گز تک کھینچ دیا جائے گا اور (اس کی پیشوائی کی نشانی کے طور پر آگ کا) ایک تاج پہنا دیا جائے گا۔
فَيَرَاهٗ اَصْحَابُهٗ فَيَقُولُونَ: نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ هَذَا، اَللّٰهُمَّ لَا تَاْتِنَا بِهٰذَا
ترجمہ: یعنی اس کے پیروکار اسے دیکھیں گے، کہیں گے: ہم اس کے شَر سے اللہ پاک کی پناہ چاہتے ہیں، اے رَبِّ کریم! ہمیں ایسی نُحُوسَتْ میں مُبْتَلا مت فرما۔
(مگر افسوس...!!)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami