Share this link via
Personality Websites!
473931
9261
کس انداز سے لیا جائے گا۔ ترمذی شریف کی روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اسی آیتِ کریمہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:
يُدْعَى اَحَدُهُمْ فَيُعْطٰى كِتَابَہٗ بِيَمِينِهٖ
ترجمہ: اُن کے پیشوا کو بُلایا جائے گا اور اس کا اعمال نامہ سیدھے ہاتھ میں دے دیا جائے گا۔
وَيُمَدُّ لَهٗ فِي جِسْمِهٖ سِتُّونَ ذِرَاعًا
ترجمہ: یعنی اس امام اور پیشوا کا قَدْ 60گز لمبا کر دیا جائے گا۔
وضاحت: یہ ذِہن میں رکھیے! جنّت میں سبھی کا قد حضرت آدم علیہ السَّلام کے قد مبارَک کے برابر یعنی 60 گز ہو گا،([1]) اس لیے اس پیشوا کا قد بڑھا دیا جائے گا۔
مزید فرمایا:
وَيُبَيَّضُ وَجْهُهٗ، وَيُجْعَلُ عَلٰى رَاْسِهٖ تَاجٌ مِّنْ لُؤْلُؤٍ يَتَلَاْلَاُ
ترجمہ: یعنی اُس اِمام و پیشوا کا چہرہ چمکا دیا جائے گا، اُس کے سَر پر موتیوں کا جگمگاتا ہوا تاج رکھ دیا جائے گا۔
اللہ اکبر! کیا نِرالا مَنْظَر ہو گا، وہ نیک ہستیاں، جنہیں آج ہم اپنا پیشوا مانتے ہیں، اللہ پاک کا فضل و کرم ہو گیا تو ہم میدانِ مَحْشَر میں کھڑے یہ مَنْظَر دیکھ رہے ہوں گے، ہمارے امام و پیشوا نیک اور بزرگ ہستیوں کو جگمگاتا ہوا تاج پہنا دیا گیا۔ تَو
فَيَنْطَلِقُ اِلىٰ اَصْحَابِهٖ
ترجمہ: اب وہ اِمام اور پیشوا خُوشی سے چلتے ہوئے، اَپنے پیرو کاروں کی طرف تشریف لائیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami