Share this link via
Personality Websites!
473929
9261
پلائے اور *اَلحمدُ لِلّٰہ! دِیْن کا پرچم بلند فرما دیا۔
تُو نے باطِل کو مِٹایا اے امام احمدرضا! دِین کا ڈَنکا بَجایا اے امام احمد رضا!
زور باطِل کا، ضَلالت کا تھا، جس دَم ہند میں تُو مجدِّد بَن کے آیا، اے امام احمدرضا!
اہلِ سنّت کا چمن سر سبز تھا، شاداب تھا تازگی تُو اور لایا، اے امام احمد رضا!
تُونے باطِل کو مِٹا کر دِین کو بخشی جِلا سنّتوں کو پھر جِلایا اے امام احمدرضا!([1])
25 صَفَر شریف کو آپ کا یومِ عرس ہوتا ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشِقانِ رسول دُھوم دَھام سے اپنے امام، امامِ اہلسنّت سیّدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کا عُرْسِ پاک مَناتے ہیں۔ اللہ پاک اپنے ولئ کامِل سیّدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کے صدقے ہم سب پر رحمت کی نظر فرمائے، ہمیں عشقِ رسول کی دولت ملے، فتنوں بھرے اس دَور میں ایمان پر اِستقامت (Steadfastness) اورآخرت میں بِلاحساب جنّت میں داخِلہ نصیب ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
کیا خُوب اہتمام ہے، کیا اِنصرام ہے یومِ رضا ہے چاروں طرف دُھوم دھام ہے
ہم نے ابتدا میں آیتِ کریمہ سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، اللہ پاک نے فرمایا:
یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ- (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:71)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یاد کرو! جس دن ہم ہر جماعت کو اُس کے اِمام کے ساتھ بلائیں گے۔
بابِ مدینۃُ الْعِلْم (شہرِ عِلْم کے دروازے) یعنی مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami