Share this link via
Personality Websites!
473948
9261
اعلیٰ حضرت) *اس ایپلی کیشن میں امامِ اہل سنّت، سیدی اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کا مشہورِ زمانہ نعتیہ مجموعہ حدائقِ بخشش شامِل ہے *جس کو حروفِ تہجی کی ترتیب پر شامل کیا گیاہے *اپنے مطلوبہ کلام کو سرچ (Search) کرنے کا آپشن موجود ہے *اس ایپلی کیشن میں مَدَنی چینل کا سلسلہ نغماتِ رضا (یعنی حدائقِ بخشش کے مخصوص کلام) کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کو باآسانی آڈیو اور ویڈیو میں ملاحظہ کیا جا سکتاہے۔ یہ ایپلی کیشن خود بھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے پیاروں کو بھی ساتھ شیئر کریں اور اپنےدل کو اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبّت سے مُنوّر کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: فی زمانہ قرآن کریم کے ذریعے نکالی جانے والی فال ناجائز ہے۔
وضاحت: پیارے اسلامی بھائیو! نیک فال لینا جائز اور اچھا ہے لیکن علمِ دین سے دوری کے سبب کچھ لوگ اس جائز کام میں غلط انداز کو اپنا کر گناہ گار ہو رہے ہیں۔ہمارے یہاں بعض لوگ کوئی کام کرنے سے پہلے قرآن کریم کا کوئی بھی صفحہ کھول کر سب سے پہلی آیت کے ترجمے سے اپنے کام کے بارے میں خودساختہ مفہوم اَخذکرکے فال نکالتے ہیں، یُوں فال نکالنا ناجائز ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami