Share this link via
Personality Websites!
473946
9261
ان کے پیچھے چلتا جا! سب تیرے پیچھے چلیں گے
ایک مرتبہ سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ مَہَائم شریف (ہند)کے ایک مَجْذُوب سے ملاقات کے لیے تشریف لے گئے، حضرت عَبْدُ السَّلام جَبَل پُوری رحمۃُ اللہ علیہ بھی ساتھ تھے۔ مفتی بُرہانُ الحق رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب ہم ان کے ہاں پہنچے تو مَجْذُوب رحمۃُ اللہ علیہ سر پر عمامہ شریف سجائے، تخت پر بیٹھے دَلائِلُ الْخَیْرَات شریف پڑھ رہے تھے۔
انہوں نے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی خوب مہمان نوازی کی، جب واپسی آنے لگے تو میں نے اُن مَجْذُوب رحمۃُ اللہ علیہ کے قدم مبارک پکڑ کر عرض کیا: میرے لیے دُعائے خیر کر دیجیے! اُن مَجْذُوب رحمۃُ اللہ علیہ نے میری پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اِن کے پیچھے چلتا جا! سب تیرے پیچھے چلیں گے۔([1])
میں گرفتارِ بلائے دوجہاں ہر بَلا سے کر رِہا! احمد رضا!
تُم ہی مُرْشِد، تم دوائے رَنْجُ و غَم مجھ پہ بھی چشمِ عطا! احمد رضا!
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے آیتِ کریمہ کی روشنی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کی کچھ شانیں سُنیں۔ بے شک اللہ پاک کے ولیّوں کا بڑا مقام ہے، اُن کے دَامن سے جُڑ جانا بڑی نعمت ہے۔اللہ پاک اپنے ولِیّوں کے صدقے گنہگار بندوں کی بخشش فرما دیتا ہے۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے ایمان والو! اللہ سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami