Share this link via
Personality Websites!
473928
9261
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یاد کروجس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے تَو جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تَو وہ لوگ اپنا نامہ اعمال پڑھیں گے اور ان پر ایک دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرت کا مُخْتَصَر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! *اعلیٰ حضرت، شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ پچھلی صدی کی بہت بلند رُتبہ ہستی ہیں *آپ سُنیوں کے اِمام ہیں *حق کی پہچان ہیں، آپ کی بابرکت ذات دُنیائے اسلام کے لیے بہت بڑی نعمت ہے *جب غیر مسلم (Non-Muslims) اِسلام کے خِلاف سازِشیں کر رہے تھے *بدمذہبی عُرُوج پکڑ رہی تھی *بِدْعتیں عام ہو رہی تھیں *مَعَاذَ اللہ! قرآنی آیات کے مَفْہُوم بدلنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی تھیں *اسلامی تعلیمات(Islamic Teachings) کو بدلنے کی جسارت ہو رہی تھی *اِن فتنوں کے وقت میں،اللہ پاک نے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی صُورت میں دُنیائے اسلام کو ایک عظیم نعمت سے نوازا، اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ مُجَدِّد بَن کر تشریف لائے اور اَلحمدُلِلّٰہ! *آپ نے فتنوں کا سَر قلم کر دیا *غیر مسلموں کی سازِشوں کو ناکام بنایا *بدمذہبی کا زور توڑا *بدعقیدگی کا خاتمہ کیا *اَصْل اِسلامی عقائد کی دُرُست تشریح فرمائی *اِسلامی عقائد پر *اسلام کی اعلیٰ تعلیمات پر *قرآن کی عِزَّت و حُرْمت پر *رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی عزّت و نامُوس پر پہرا دیا *بِدعتوں کو مِٹایا *سنّتوں کو عام کیا *معاشرے(Society) کی اِصْلاح فرمائی *لوگوں کو عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami