Share this link via
Personality Websites!
473945
9261
چہرۂ پاک پر پڑی اور وہیں ٹھہر گئی، کتنی دَیْر تک چہرۂ رضا کو بغور دیکھتے رہے، پِھر اُٹھ کر قریب آئے، اعلیٰ حضرترحمۃُ اللہ علیہ کو سَر سے پاؤں تک بغور دیکھا، پِھر ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اِنِّي لَاَجِدُ نُورَ اللّٰهِ مِنْ هٰذَا الْجَبِيْنِ بیشک میں ان کی پیشانی میں نُور الٰہی کا فیضان دیکھ رہا ہوں۔([1])
جلوہ ہے نُور ہے کہ سراپا رضا کا ہے تصویرِ سنیت ہے کہ چہرہ رضا کا ہے
وادی رضا کی، کوہِ ہمالہ رضا کا ہے جس سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے
عاشقِ رسول کو پہچاننے کا نرالا انداز
مکہ مکرمہ میں مالکی فقہ کے ایک عظیم مفتی تھے؛علامہ شیخ سیّد محمد عَلْوِی مَالکی رحمۃُ اللہ علیہ، آپ رحمۃُ اللہ علیہفرماتے ہیں:مولانا احمد رضا خان بریلوی سے محبّت سُنّیت کی علامت ہے اور ان سے بُغض و عَداوت، بِدعت کی علامت ہے۔([2])
حضرت علامہ قادر بخش سَہْسَرامی رحمۃُ اللہ علیہ بہت بڑے عالِمِ دِین ہوئے ہیں، ایک مرتبہ آپ سے لوگوں نے پوچھا کہ ہمیں عاشقِ رسول سُنی اور بدمذہب کی پہچان کا کوئی سَادہ سَاقاعدہ بتا دیجیے! آپ رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: جس بندے کے بارے میں یہ جاننا ہو کہ بد مذہب ہے یا عاشقِ رسول ہےتو اُس کے سامنے مولانا احمد رضا خان صاحب کا ذِکر شروع کر دیجیے! اگر چہرہ کِھل اُٹھے تو یقین جانیے کہ عاشقِ رسول سُنی ہے اور اگر چہرہ اُتر جائے تو سمجھ لیجیے کہ بد مذہب ہے۔([3])
اس دورِ پُرفتن میں نظؔر خوش عقیدگی
سرکار کا کَرم ہے وسیلہ رضا کا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami