Share this link via
Personality Websites!
473944
9261
رَبِّ رحمٰن نے محبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو مختارِ کُل بنایا ہے، اس دور میں اختیاراتِ مُصطفےٰ کے عقیدے پر پہرہ دینے والے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ ہیں *صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا عقیدہ تھا کہ مَحْبُوب ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم روزِ قیامت شفاعت فرمائیں گے، اس دور میں عقیدۂ شفاعت پر پہرہ دینے والے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ ہیں *صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا عقیدہ تھا کہ جو بھی دیتا ہے، اللہ دیتا ہے، مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تقسیم فرماتے ہیں، اس دور میں اس عقیدے پر پہرہ دینے والی ہستی کو اعلیٰ حضرت کہا جاتا ہے۔
علم کے ہیں گُلستاں احمد رضا خاں قادری باغِ دِیں کے گُل فِشاں احمد رضا خاں قادری
حق شَناس و حق نُما و نائبِ شمسُ الضّحیٰ وارثِ پیغمبراں احمد رضا خاں قادری
تیرا علم و فضل و شان و شوکت و جاہ و حشم شش جہت پر ہے عیاں احمد رضا خاں قادری
دے مبارکباد ان کو قادری رضوی جمیلؔ جن کے مرشد ہیں میاں احمد رضا خاں قادری([1])
وضاحت:*علمِ دین کا باغ*اس باغ کے پھول بکھیرنے والے*اللہ پاک کی پہچان رکھنے والے*نبی پاک صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے نائب*بلکہ انبیاء کے وارث کو احمد رضا خان قادری کہتے ہیں۔آپ کا علم و فضل، شان و شوکت ہر طرف عام ہے، اے جمیل ؔقادری! اُن خوش نصیبوں کو مُبارَک باد دیجیے ! جن کے پیر احمد رضا خان قادری ہیں۔
سَن 1878عیسوی کی بات ہے، اعلیٰ حضرترحمۃُ اللہ علیہ پہلی بار حج کے لیے مکّہ شریف حاضِر تھے، اُس وقت آپ کی عمر مبارَک تقریبا22سال تھی۔ نمازِ مغرب کے بعد کا وقت تھا، مفتئ حَرَم شیخ محمد حُسَین بن صالِح مکّیرحمۃُ اللہ علیہ کی نگاہ اَچانک اعلیٰ حضرترحمۃُ اللہ علیہ کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami