Share this link via
Personality Websites!
473943
9261
اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! اندازہ لگائیے! دِل کی مکمل پاکیزگی، کامِل صفائی چاہیے ہو تو صُوفیائے کرام نے فرمایا: اس کے لیے 80 سال کی محنت درکار ہے۔([1]) مگر یہاں ایک 22 سالہ نوجوان وقت کے بُلند رُتبہ ولیُّ اللہ سے اجازت و خِلافت حاصِل کر رہا ہے، پیرِ کامِل کا رُتبہ پا رہا ہے۔ یہ اللہ پاک کا خاص انعام نہیں ہے تو اور کیا ہے...؟
تُو نے باطِل کو مِٹایا اے امام احمدرضا! دین کا ڈنکا بجایا اے امام احمدرضا!
زور باطل کا، ضَلالت کا تھا جس دم ہِند میں تُو مجدِّد بن کے آیا اے امام احمدرضا!
تُونے باطل کو مٹا کر دین کو بخشی جِلا سنّتوں کو پھر جِلایا اے امام احمدرضا!([2])
اعلیٰ حضرت اور عقائدِ صحابۂ کرام
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے جنّتی گروہ کی پہچان بتائی کہ ان کے عقائد صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے عقائد کے مطابق ہوں گے، اب قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک طرف صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے عقائد کو دیکھتے جائیے! دوسری طرف مسلکِ اعلیٰ حضرت کو دیکھتے جائیے! پتا چل جائے گا کہ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ وہ ہستی ہیں جو آج کے دور میں حق کی پہچان ہیں۔ چند مثالیں عرض کرتا ہوں، قرآن و حدیث سے ثابت ہے؛ *صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا عقیدہ تھا کہ پیارے نبی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو عِلْمِ غیب دیا گیا ہے، اس دور میں عقیدۂ عِلْم غیب پر پہرہ دینے والے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ ہیں *صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا عقیدہ تھا کہ مَحْبُوب ِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نُور ہیں، اس دور میں عقیدۂ نُور پر پہرہ دینے والے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہہیں *صحابۂ کرا م رَضِیَ اللہ عنہم کا عقیدہ تھا کہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami