Share this link via
Personality Websites!
473941
9261
رَاٰنِیْ رَاَ الْحَقْ یہ فرما رہا ہے ہے رویت خُدا کی زیارت نبی کی([1])
اعلیٰ حضرت پر اللہ پاک کے انعامات
قرآنِ کریم نے بتایا کہ جن پر اللہ پاک کے خاص دِینی انعام ہوں، وہ سیدھے رستے والے ہیں۔ اب اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ پر انعاماتِ خُداوندی کی ایک جھلک دیکھیے! *اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی عمر مبارک صِرْف 4 سال تھی، ہمارے ہاں عام طور پر 4 سال کے بچے کو ٹھیک بولنا بھی نہیں آتا، عموماً بچے تُتلا کر بولتے ہیں بلکہ بعض تو اس عمر میں فیڈر(Feeder) پیتے ہیں مگر اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ 4 سا ل کی عمر مُبارَک میں ناظرہ قرآنِ کریم مکمل کر چکے تھے *عموماً 6 سے 7 سالہ بچوں کے دُودھ کے دانت ٹوٹنا شروع ہوتے ہیں، اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ اس عمر میں بھرے مجمعے میں عُلَما و مشائخ کی موجودگی میں تقریر فرما رہے تھے۔([2]) *8سالہ بچہ ہو، اُسے کہیں ساتھ لے جانا ہو تو اُسے باقاعدہ سمجھانا پڑتا ہے، بیٹا! وہاں جا کر یہ نہ کرنا، وہ نہ کرنا، اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی عمر مبارک8سال تھی، جب آپ دَرْسِ نظامی میں پڑھائی جانے والی عربی کتاب پر عربی زبان میں حاشیہ لکھ رہے تھے۔([3]) *13 سال، 10 ماہ، 4دِن کی عمر مبارک میں آپ نے پہلا فتویٰ لکھا اور باقاعِدہ مفتی کی مسند پر تشریف فرما ہوئے۔([4]) *22 سال کی عمر مبارک تھی جب آپ شاہ آلِ رسول رحمۃُ اللہ علیہ کی خِدْمت میں بیعت کے لیے حاضِر ہوئے، شاہ آلِ رسول رحمۃُ اللہ علیہ کا انداز مُبارَک تھا کہ جو بھی بیعت ہونے آتا، اسے کئی کئی سال تک مُجاہدات کرواتے، رِیاضتیں ہوتیں ، مگر قربان جائیے! اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ 22 سالہ نوجوان ہیں، شاہِ آلِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami