Share this link via
Personality Websites!
473938
9261
کی پہچان ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! اِس سے پتا چلا کہ اللہ پاک ہر دور میں ایسے بُلند رُتبہ لوگوں کو پیدا فرماتا ہے جن پر اللہ پاک کا بڑا اِنعام ہوتا ہے، جو اللہ پاک کی طرف رجوع رکھنے والے بھی ہوتے ہیں، ہر دَور میں وہ ہستیاں حق کی پہچان ہوتی ہیں، حق کا مِعیار ہوتی ہیں اور اِنہی کے پیچھے چلنے والا سیدھے رستے کا مسافِر بنتا ہے۔
اِس دور میں اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ حق کی پہچان ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! قرآن و حدیث کی اِن تعلیمات سے ہمیں پتا چلا کہ ہر دَور میں ایسے لوگ پیدا کیے جاتے ہیں، جن پر اللہ پاک کا اِنعام ہوتا ہے، جو اللہ پاک کی طرف رجوع رکھنے والے ہوتے ہیں، جن کے عقائد صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے عقائد جیسے ہوتے ہیں، جن کی ایمانی کیفیات، عشقِ رسول اور اَخلاق و کِردار میں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا فیضان نظر آتا ہے، ایسے بُلند رُتبہ لوگ حق کی پہچان ہوتے ہیں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! اللہ پاک کا کرم ہوا، اس رَبِّ رحمٰن نے ہم پر فضل فرمایا کہ *پچھلی صدی ہجری میں بریلی کی سرزمین پر ایک ایسے مردِ قلندر کو پیدا فرمایا *جو یقینی طَور پر ولی تھے *عشقِ رسول ایسا کہ عاشقوں کے اِمام ہیں *عِلْم ایسا کہ بڑے بڑے عُلَما اُن کے شَاگِرد نظر آتے ہیں *مفتی ایسے کہ اُن سے بڑا مفتی آج کے دور میں نظر نہیں آتا *مُحدِّث بھی بہت بڑے تھے *مُفَسِّر بھی بڑے کمال کے تھے، نام اُن کا اَحمد رضا ہے، اہل محبت اُنہیں اعلیٰ حضرت کہتے ہیں، آج کے فتنوں بھرے دور میں اِن کا نام حق کی پہچان ہے۔
آبروئے مومناں احمد رضا خاں قادری رہنمائے گمرہاں احمد رضا خاں قادری
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami