Share this link via
Personality Websites!
473937
9261
سیدھے رستے کی پہچان ہیں۔
پتا چلا؛ اِسلام کا مِزاج یہ ہے کہ اِسلام شخصیات کو معیارِ حق قرار دیتا ہے، نبی تو اب کوئی نہیں آ سکتا، ہمارے پیارے نبی حضرت مُحَمَّدمصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم آخری نبی ہیں، نُبُوَّت کا دروازہ آپ پر بند ہو چکا، قیامت کے قریب جب اللہ پاک کے نبی، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام بھی تشریف لائیں گے تو آپ علیہ السَّلام نئی شریعت نہیں بلکہ محبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شریعت مطہرہ کے مطابق حکم فرمائیں گے۔([1]) غرض؛ نبوت کا دروازہ اب قیامت تک بند ہے، کوئی بھی نِیَا نبی اب نہیں آئے گا، البتہ قیامت تک صِدِّیقین بھی آتے رہیں گے، شُہَداء بھی آتے رہیں گے اور صَالحِین بھی آتے رہیں گے، ، ہر دَور میں یہی بُلند رُتبہ لوگ حق کی پہچان ہیں، اِنہی کے پیچھے چلنے والا سیدھے رستے پر رہتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم میں اِرْشاد ہوا:
وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ- (پارہ:21،سورۂ لقمان:15)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔
یہاں بھی دیکھیے! شخصیت کو سامنے رکھا گیا، رَول ماڈل(Role model) بتایا گیا اور قیامت تک کے لیے یہ اُصُول ہمیں دے دیا کہ کوئی بھی زمانہ ہو، کوئی دَور ہو، کوئی صدی ہو، کیسے ہی فتنے اُٹھ رہے ہوں، یہ غور کرو کہ اللہ پاک کی طرف رُجوع رکھنے والا کون ہے، جو اللہ پاک کی طرف رَجوع رکھنے والا ہے، اُس کے پیچھے چل پڑو! یہی سیدھے رستے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami