Share this link via
Personality Websites!
مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عزّت و نامُوس پر پہرا دیا *بِدعتوں کو مِٹایا *سنّتوں کو عام کیا *معاشرے(Society) کی اِصْلاح فرمائی *لوگوں کو عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے اور *الحمد للہ! دِیْن کا پرچم بلند فرما دیا۔
تُو نے باطِل کو مِٹایا اے امام احمدرضا! دِین کا ڈَنکا بَجایا اے امام احمد رضا!
زور باطِل کا، ضَلالت کا تھا، جس دَم ہند میں تُو مجدِّد بَن کے آیا، اے امام احمدرضا!
اہلِ سنّت کا چمن سر سبز تھا، شاداب تھا تازگی تُو اور لایا، اے امام احمد رضا!
تُونے باطِل کو مِٹا کر دِین کو بخشی جِلا سنّتوں کو پھر جِلایا اے امام احمدرضا!([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بعضوں کے ذہن میں یہ بات آسکتی ہے کہ * ایک انسان میں اتنی خوبیاں کیسے ہو سکتی ہیں؟* تنِ تنہا ایک انسان کیسے اتنے محاذوں پر برسر ِ پیکار ہو سکتا ہے ؟*کیسے ایک انسان اتنے فتنوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟الحمد للہ! یہ سب اللہ پاک کی تائید و نصرت کے ساتھ بلاشُبہ ممکن ہے۔اللہ پاک قرآن ِکریم میں فرماتا ہے:
اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ- (پارہ:28، سورۂ مجادلہ:22)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ وہ لوگ ہیں جن کے دِلوں میں اللہ نے اِیمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی رُوْح سے ان کی مدد کی۔
یعنی جو کامِل ایمان والے ہیں، جن کو اپنے ربّ ِ کریم پر بھروسہ ہے، اس کی تائید و
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami