Share this link via
Personality Websites!
وضاحت:حضور اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کا جسمِ مُبارَک اللہ پاک کے اَنْوَار و تَجلیات مَظْہر اور آپ کا چہرہ مُبارَکہ سُنّیت کی پہچان ہے، اللہ پاک کے کرم سے اگر آج ہمیں اچھا عقیدہ حاصل ہے تو یہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے کرم سے اور اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کے وسیلہ سے حاصل ہے۔
اللہ پاک ہمیں اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی محبّت نصیب فرمائے اور آپ کی برکت سے ہمیں بھی باعمل، باکرادر، سچا، پکّا عاشقِ رسول بننے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو!محبّت علما و اولیا حاصِل کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائے۔ 12 دینی کاموں میں حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔
آپ سے التجاء ہے کہ ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجیے! * دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مُطَابِق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا۔ ([1])
الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین بھی سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا *اور مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لیے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami