Share this link via
Personality Websites!
اَحْباب *اور خاص خاص مُریدوں کے ناموں کی ایک لمبی لسٹ بنائی ہوئی تھی۔ فجر کی نماز کے بعد اپنے اورادو وظائف کے آخر میں اِن سب کے لیے نام بنام دُعا فرمایاکرتے۔ سیّد ایوب علی صاحب ارشاد فرماتے ہیں: ایک دن میں بہت پریشان تھا، اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی بارگاہ میں دُعا کے لیے عرض کی، آپ نے دُعا فرمائی اورساتھ ہی مجھے اور میرے بھائی سیّد قَناعت علی سے فرمایا :تم دونوں کا نام بھی میں نے دُعا کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جو آہستہ آہستہ بہت لمبی ہوگئی ہے، یہ تمام نام مجھے یاد ہیں،روزانہ نام بنام سب کے لیے دعا کرتا ہوں۔([1])
مصطفیٰ کا دُلارا ہمارا رضا غوثِ اعظم کا پیارا ہمارا رضا
جس کو سب اچھّے کہتے ہیں اچھّے میاں ہے اس اچھّے کا اچھّا ہمارا رضا
غم نہیں حشر سے مجھ کو کچھ اے مُحِبّؔ! ہے مدد کرنے والا ہمارا رضا
اللہ پاک ہمیں مسلمانوں کی خیر خواہی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سنا کہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ ایک زبردست باعمل عالِم دین تھے۔ ہمیں چاہیے کہ ایسے باکردار عالِم سے محبت کریں کہ ایسوں سے تو اللہ پاک بھی محبّت فرماتا ہے۔ روایت میں آتا ہے:اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کی طرف وحی فرمائی کہ اے ابراہیم(علیہ السَّلام )!اِنِّي عَلِيمٌ اُحِبُّ كُلَّ عَلِيمٍعلم میری صفت ہے، اور میں ہر علم والے سے مَحبّت کرتا ہوں۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami