Share this link via
Personality Websites!
ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد درود ہم فقیروں کی ثَروَت پہ لاکھوں سلام([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج 22 صفر شریف ہے ، 25 صفر شریف کو * عاشقوں کے امام *سُنّیوں کے امام *باعمل عالم بلکہ باعمل عَالِموں کے امام *عَابِدوں کے امام *زَاہِدوں کے امام *اَہْلِ تقویٰ کے امام * مُجَدِّد، مُفَسِّر، مُحَدِّث، بہت بڑے عالِم، انتہائی ذہین (Intelligent)مفتی، قرآن کے حَافِظ *اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سچے عاشق یعنی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کا عرس مبارک ہوتا ہے۔
الحمد للہ!آپ اس شان کے عالِم تھے کہ *آپ نے فتنوں کا سَر قلم کر دیا * بدمذہبی کا زور توڑا*بدعقیدگی کا خاتمہ کیا*اَصْل اِسلامی عقائد کی دُرُست تشریح فرمائی *اِسلامی عقائد پر *اسلام کی اعلیٰ تعلیمات پر *قرآن کی عِزَّت و حُرْمت پر *رسولِ اکرم، نُورِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami