Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اللہ پاک کے ولی،عاشقِ نبی،نائبِ غوثِ جلی،مجدّدِ دینِ مصطفوی،سیدی و مُرشِدی اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ نے اپنے شہرہ آفاق مجموعہ فتاویٰ اَلْعَطَایَا النَّبَوِیَّہْ فِی الْفَتَاوَی الرَّضَوِیَّہْ المعروف فتاوٰی رضویہ کی 23ویں جلد میں ایک بڑی ہی پیاری روایت نقل کی ہے۔لکھا ہے کہ
حضرت ابو مواہب رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:کہ میں نے اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو خواب میں دیکھا، تَو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خواب ہی میں مجھ سے فرمایا : اے ابو مواہب قیامت کے دن تم 1لاکھ بندوں کی شفاعت کرو گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں کیسے اِس قابل ہوا؟تَو حضورِ اکرم، نور مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا:تم مجھ پر جو درود شریف پڑھتے ہو اُس کا ثواب مجھے دے ڈالتے ہو (یہ شان اُس نیک اور اعلیٰ عمل کا نتیجہ ہے)۔ ([1])
مجھ سے بے کس کی دولت پہ لاکھوں درود مجھ سے بے بس کی قوت پہ لاکھوں سلام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami