Share this link via
Personality Websites!
473739
9253
حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دائیں جانب سے وُضُو کرنا پسند فرماتے اور اِسی طرح کنگھا بھی سیدھی طرف سے ہی کرتے یہاں تک کہ نعلین شریفین بھی جب پہننے کا ارادہ فرماتے تو پہلے سیدھا قد م مُحْتَرم نَعل شریف میں داخل فرماتے۔([1])
صرف یہ 3 کام ہی نہیں بلکہ جتنے بھی عزت و تکریم والے کام ہیں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سیدھی جانب سے ہی شروع کرنا پسند فرماتے۔ لہٰذا*لباس پہننا*مَسجِد میں داخل ہونا*سر اور مونچھ وغیرہ کے بال تراشنا*مِسْواک کرنا*نَاخُن کاٹنا*آنکھوں میں سُرمہ ڈالنا*کسی کوکوئی چیز دینا یاکسی سے لینا*کھانا پینا وغیرہ وغیرہ کام سیدھے ہاتھ سے سیدھی جانب سے کرنے چاہئیں۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(3):ذکرِ دنیا بھی پسند نہ فرماتے
پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ایک پیاری عادتِ مبارکہ یہ بھی تھی کہ ہمیشہ دِینی کاموں اور آخرت کے فائدے والی باتوں ہی میں مَصرُوف رہا کرتے تھے۔دُنیا کی طرف دِل لگانا، اس طرف تَوَجُّہ کرنا تو بہت دُور کی بات ہے، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ دُنیا کا ذِکْر بھی پسند نہیں فرمایا کرتے تھے۔ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں :جمعہ کے بعد حَاضِرین کی ایک بڑی جماعت موجود رہتی،*عام طور پر لوگ دینی بات دریافت کرتے اور اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جواب دیتے *یا کسی حدیث *یا آیت کے
[1]... شمائل محمدیہ، باب ماجاء فی نعل رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:189، حدیث:85 ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami