Share this link via
Personality Websites!
473737
9253
یہاں بھی نفس و شیطان کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں، افسوس! *اب تو مسجدوں میں لڑائی جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں*غیبتیں بھی ہوتی ہیں*چُغلیاں بھی ہوتی ہیں * کرنے والے ہنسی مذاق بھی کر جاتے ہیں۔ حدیثِ پاک سنیئے! اور عبرت لیجئے کہ یہ کتنا سخت گُنَاہ ہے۔
ان کو اللہ پاک سے کچھ کام نہیں
*آخری نبی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گاکہ مساجِدمیں دُنیاکی باتیں ہوں گی،تم اُن کے ساتھ مت بیٹھوکہ اُن کواﷲ پاک سے کچھ کام نہیں۔([1]) *حدیثِ پاک میں ہے : اَلضِّحْکُ فِی الْمَسْجِدِ ظُلُمَۃٌ فیِ الْقَبْرِ یعنی مسجِد میں ہنسنا قبر میں اندھیرا (لاتا) ہے۔([2])
مُباح کلام نیکیوں کو کھا جاتا ہے
حضرت علامہ علی قاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں: اَلْکَلَامُ الْمُبَاحُ فِی الْمَسْجِدِ مَکْرُوْہٌ یَاکُلُ الْحَسَنَاتِیعنی مَسجِدمیں مُباح (یعنی جائز) بات کرنا مکروہ ہے اور نیکیو ں کو کھاجاتا ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں مَسجِد کا اِحترام کرنا چاہئے*مسجد اللہ پاک کا گھر ہے*عبادت کی جگہ ہے*اللہ پاک کی یاد میں گم ہونے*دُنیا سے کٹ کر اپنے رَبّ کی طرف لَو لگانے کی جگہ ہے*ایسی مقدّس*ایسی پاک *اور انتہائی بلند رُتبہ جگہ آ کر بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami