Share this link via
Personality Websites!
473736
9253
اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سیدھا قدم مَسجِد میں پہلے رکھتے ہیں یا اُلٹا...!! اب ہماری نظریں آپ کے پاؤں کی طرف تھیں۔ سُبْحٰنَ اللہ!قربان جائیے! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی سُنّتوں سے محبّت کیسی نِرالی تھی* مَسجِد کے زینے پر جس وقت قدم مبارَک پہنچتا ہے تو سیدھا *مَسجِد کے فرش پر قدم پہنچتا ہے تو بھی سیدھا*فرش کے ایک حصّے سے دوسرے حصّے پر قدم پہنچتا ہے تو بھی سیدھا*آگے صحنِ مسجد میں ایک صف بچھی تھی، اس پر قدم پہنچتا ہے تو بھی سیدھا اور اسی پر بَس نہیں*ہر صَف پر پہلے سیدھا قدم ہی رکھا*یہاں تک کہ مِحْرَاب میں تشریف لائے*مصلّے پر بھی قدم رکھا تو پہلے سیدھا ہی قدم رکھا۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! سُنّت یہ ہے کہ مَسجِد میں جب داخِل ہوں تو پہلے سیدھا قدم اَندر رکھیں، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی سُنّت سے محبّت دیکھئے کہ کیسی ہی جلدی ہو، بظاہِر بےخیالی کا بہت اِمکان ہو مگر *آپ کی سوچوں پر*آپ کی عادات پر*آپ کے خیالات پر ہر وقت سُنّت ہی کے تصوُّرات چھائے رہتے ہیں، ایسے جلدی کی حَالت میں بھی مَسجِد کے ہر ہر حصّے پر سیدھے قدم سے اِبتدا فرما رہے ہیں۔
کاش! ہمیں بھی مَسجِد کا ایسا ادب نصیب ہو جائے۔ آہ! آج کل تو حالات بہت بگڑ چکے ہیں، لوگ مَسجِد کا اِحترام بہت کم جانتے ہیں*مَسجِد میں داخِل ہونے کی سنّتیں کیا ہیں؟ *مَسجِد سے باہَر نکلنے کی سنّتیں کیا ہیں؟* مسجد میں ٹھہرنے کی سنّتیں کیا ہیں؟ بہت کم لوگوں کو اس کی معلومات ہوتی ہیں، پِھر حالات بھی دیکھ لیجئے! *کوئی مسجد میں باتیں کر رہا ہے*کوئی اونچی آواز سے چِلّا رہا ہے*فضول گپیوں میں لگے ہوئے ہیں*میوزیکل ٹیونز مَسجِد کے اندر بج رہی ہیں۔ مَسجِد شیطان سے بچنے کا مضبوط قلعہ ہے مگر افسوس! ہم سنّت نہیں اپناتے تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami