Share this link via
Personality Websites!
473744
9253
خواب میں دیکھا، کیا دیکھتی ہیں کہ نواب صاحِب بہت اچھی حالت میں ہیں۔ بی بی صاحِبہ نے پوچھا: آپ کی بخشش کا سبب کیا ہوا؟ نواب صاحِب بولے: اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے میرے جنازہ کی نماز پڑھائی اور اتنی دُعائیں کیں کہ میرے سب گُنَاہ بخشوا دئیے! ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی...!!
کیا ہم نے نمازِ جنازہ سیکھ لی ہے...؟
پیارے اسلامی بھائیو! سیکھنے کی بات ہے...! حدیثوں میں نمازِ جنازہ کی جتنی دُعائیں ذِکْر ہوئی ہیں، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو ساری زبانی یاد تھیں اور جب آپ نمازِ جنازہ پڑھاتے تو میّت کی خیر خواہی کرتے ہوئے، وہ ساری دُعائیں پڑھ دیا کرتے تھے۔
اب غور فرمائیں؛ *کیا ہمیں نمازِ جنازہ کی صِرْف ایک دُعا یاد ہے؟ *نمازِ جنازہ میں فرض کتنے ہیں؟ *اس کا رُکن کیا ہے؟ *نمازِ جنازہ کی نیّت کیسے کرتے ہیں؟ *نمازِ جنازہ والی ثنا کونسی ہے؟ * بالغ مرد اور عورت کے جنازہ کی دُعا کونسی ہے؟ *نابالغ بچے اور بچی کے جنازہ والی دُعا کونسی ہے؟ کیا یہ سب کچھ ہمیں معلوم ہے؟ افسوس! ہم دِین سے اتنے دُور ہو گئے کہ آج بہت سارے مسلمانوں کو نمازِ جنازہ کا طریقہ نہیں آ رہا ہوتا، عموماً جب نمازِ جنازہ پڑھتے ہیں تو امام صاحِب اس کا طریقہ بتاتے ہیں مگر اگلی مرتبہ پھر بھولا ہوتا ہے۔
آپ کو معلوم ہے؟ نمازِ جنازہ فرضِ کِفایہ ہے، کہیں مّیت ہوئی، اگر کسی ایک نے بھی نمازِ جنازہ پڑھی لی ، تب تو سب کا فرض اُتر گیا اور اگر اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھی گئی تو جس جس تک اطلاع پہنچی، سب گنہگار ہوں گے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami