Share this link via
Personality Websites!
473647
9248
اور معرفتِ اِلٰہی کے لیے سفر شروع کرنے کی ترغیب دِلائی ہے۔ آیات سنیے! فرمایا:
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ(۱۷) (پارہ:30، سورۂ غاشیہ:17)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو کیا وہ اُونٹ کو نہیں دیکھتے کہ کیسا بنایا گیا ہے۔
دیکھیے! جھنجھوڑا جا رہا ہے؛ اُونٹ پر غور کیوں نہیں کرتے؟ اس کی خِلْقت کو سمجھو! اس بارے میں سائنسی تحقیقات کر کے قدرت کی کاریگری کو دیکھو...!! یہ صِرْف سُواری نہیں ہے، مَعْرِفَت حاصِل کرنے کا ذریعہ ہے *مگر اس ذریعۂ مَعْرِفَت کے ساتھ ہم کیا رَوَیَّہ اِخْتیار کرتے ہیں؟ *ساحِلِ سمندر پر گھومنے جائیں تو اُونٹ کا جھولا لے کر واپس آجاتے ہیں۔ آہ! جو مَعْرِفَت حاصِل کرنے کا ذریعہ تھا، ہم نے اسے محض سیر و تفریح کا سامان بنا لیا۔
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ(۱۸) (پارہ:30، سورۂ غاشیہ:18)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور آسمان کو ، کیسا اونچا کیا گیاہے۔
آسمان ذریعۂ معرفتِ اِلٰہی ہے مگر *ہم آسمان کو دیکھتے ہیں؛ تصویریں بنانے کے لیے، *دَھنَک (یعنی بارش کے بعد رَیْن بَو) جب بنتی ہے تو جلدی سے کیمرہ نکال کر تصویر لی جاتی ہے *شام کے وقت سُورج غروب ہونے کا مَنْظَر کیمرے میں قید تو کیا جاتا ہے مگر اس پر غور نہیں کیا جاتا ۔
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ(۱۹) (پارہ:30، سورۂ غاشیہ:19)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور پہاڑوں کو، کیسے قائم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami