Share this link via
Personality Websites!
473646
9248
دِیْواریں ہیں جو ہم نے اپنے اور معرفتِ اِلٰہی کے درمیان کھڑی کر لی ہیں...!!
بتا کیا کِیَا تُو نے رَبّ کے لیے...؟
ایک مرتبہ حضرت شیخ شبلی رحمۃُ اللہ علیہ لوگوں کو وَعْظ فرما رہے تھے، آپ نے روزِ قیامت، حِسَاب، کتاب وغیرہ سے مُتَعَلِّق بیان فرمایا، لوگ آپ کا بیان سُن کر چیخیں مار کر رونے لگے، اسی دوران حضرت ابو الحسین نُوری رحمۃُ اللہ علیہ کا وہاں سے گزر ہوا، آپ نے فرمایا: اے شبلی! قیامت کا حساب بہت طویل ہو گا، اس کا خُلاصہ صِرْف یہ 2باتیں ہیں، فرمایا جائے گا: (1): مَنْ تُرَا بُوْدَمْ (2):تُو کَرَا بُوْدِی یعنی اے بندے! ہم تو تمہارے تھے (کہ ہم نے تمہارے لیے سب کچھ بنایا)، اب تم بتاؤ کہ تُم کس کے تھے ...؟ تم نے زندگی کس کی طلب میں گزاری ہے؟ ([1])
فلک کا تجھے شامیانہ دیا زمیں پر تجھے آب و دانہ دیا
ملے آبشاروں سے بھی حوصلے پہاڑوں میں تجھ کو دئیے راستے
یہ پانی، ہوا اور یہ شمس و قمر یہ موجِ رواں، یہ کنارہ، بَھنْوَر
یہ سردی، یہ گرمی، یہ بارش، یہ دُھوپ یہ چہرہ، یہ قد اور یہ رنگ و رُوپ
اور اس پر کتابِ ہدایت بھی دِی نبی بھی اُتارے، شریعت بھی دی
غرض کہ سبھی کچھ ہے تیرے لیے بتا کیا کِیا تُو نے میرے لیے؟
یہ دُنیا مَعْرِفَت کے لیے بنائی گئی ہے
قرآنِ کریم نے دیکھیے! ہمیں کیسے کیسے جھنجھوڑا ہے، ہمیں خوابِ غفلت سے جاگنے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami