Share this link via
Personality Websites!
473645
9248
*ہماری ہدایت کے لیے سارے سامان کر دئیے گئے، ان سب اہتمامات کے ساتھ فرمایا:
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) (پارہ:27،سورۂ ذاریات:56)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور میں نے جن اور آدمی اسی لیے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔
یعنی اے لوگو! تمہاری پیدائش کا صِرْف و صِرْف ایک مطلب ہے: قرآن پڑھو، انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی بات سُنو! عقل کو پاک کرو! دِل کو صاف کرو اور اس ذریعے سے ہماری مَعْرِفَت حاصِل کرو...!! ([1])
جانور پیدا کیے تیری وفا کے واسطے چاند، سورج اور ستاروں کو ضیاء کے واسطے
کھیتیاں سر سبز کیں تیری غذا کے واسطے سب جہاں تیرے لیے ہے تُو خدا کے واسطے
اب ذرا سوچئے! اگر ہم دُنیا میں آکر *کوٹھیاں بھی بنا لیں *کاریں بھی خرید لیں *بینک بیلنس بھی بڑھا لیں *کاروبار پھیلا لیں *کئی کئی ملکوں تک اپنے کاروبار کی شاخیں کھول لیں *اربوں پَتی ہو جائیں مگر... اپنی تخلیق کا بنیادی تَرِین مَقْصد اللہ پاک کی مَعْرِفَت (یعنی پہچان) حاصِل کرنا ہی پُورا نہ کر سکیں تَو بتائیے! ہم نے یہاں آ کر کیا کمایا؟ ایک شاعِر نے بڑی خوبصُورت بات کہی:
اس جہانِ رنگ و بُو میں آ کر گھر بنانا تھا، دِیْوار بنا بیٹھے
وضاحت: یعنی اس دُنیا میں آنے کا اَصْل مَقْصد تو یہ تھا کہ ہم دِل کو پاک کرتے، اس دِل کو اللہ پاک کی محبّت کا گھر بناتے مگر ہم نے کیا کِیَا...؟ اُلٹا اپنے اور محبّتِ اِلٰہی کے درمیان، اپنے اور معرفتِ اِلٰہی کے درمیان دِیواریں کھڑی کر دِیں *محبّتِ دُنیا کی دِیوار *محبّتِ مال کی دِیوار *اَنَا اور تکبّر کی دِیوار *نفسانی خواہشات کی دِیوار، کتنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami