Share this link via
Personality Websites!
473644
9248
سے بڑے بڑے مسائِل نکالے ہیں، اللہ پاک فرماتا ہے:
كُنْتُ كَنْزًا مَخْفِیًّا
ترجمہ: میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا۔
فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَفَ فَخَلَقْتُ الْخَلْقَ لِاُعْرَفَ
ترجمہ: پس میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں، چنانچہ میں نے مَخلُوق پیدا فرمائی۔([1])
پتا چلا؛ مَخلُوق کو پیدا کیا گیا، اس لیے تاکہ بندے اللہ پاک کی پہچان حاصِل کریں، آدابِ بندگی سیکھیں اور اللہ پاک کی کمال بندگی اِختیار کریں۔
سب جہاں تیرے لیے، تُو خُدا کے واسطے
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سوچنے کی بات ہے، ہمیں اِس کائنات میں بھیجا گیا تاکہ اپنے خالِق و مالِک کی مَعْرِفَت حاصِل کریں،یہ صِرْف ایک کام ہمارے ذِمَّے ہے، پِھر یہ کام پُورا کرنے کے لیے دیکھیے! ہمارے لیے کیا کیا اہتمام ہوئے؛ *زمین ہمارے لیے ہماری پیدائش سے پہلے ہی بنا دی گئی *آسمان کا شامیانہ تان دیا گیا *درخت *پھول، پتّے *باغات سجا دئیے گئے *بڑے بڑے پہاڑ *ٹِمْٹِماتے ستارے *اربوں نُوری سالوں پر پھیلی ہوئی کہکشائیں *پُورا نظامِ شمسی *پھر زمین سے اُگتے پَودَے *رنگا رنگ چیزیں *الگ الگ ذائقوں سے بھرپُور پھل سب کچھ بنا دیا گیا *سوچنے سمجھنے کے لیے عقل عطا ہو گئی *اللہ پاک کی مَعْرِفَت حاصِل کر کے صِرْف و صِرْف اُسی سے محبّت کرنے کے لیے دِل عطا کر دیا گیا *پِھر چُونکہ صِرْف عقل کافی نہیں تھی، لہٰذا انبیائے کرام علیہمُ السَّلام بھیج دئیے *کتابیں نازِل فرما دِیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami