Share this link via
Personality Websites!
473643
9248
پیارے اسلامی بھائیو! کَشْفُ الْمَحْجُوب (یعنی دِل کے پردے کھولنے والی کتاب) میں سب سے پہلے کَشْف میں داتا حُضُور رحمۃُ اللہ علیہ نے مَعْرِفَت کو بیان کیا ہے، یعنی آدمی کے دِل کے پردے کھولنے والی سب سے پہلی چیز اللہ پاک کی پہچان ہے۔ مَعْرِفَت بہت اَہَم موضوع ہے، مَعْرِفَت کہتے کسے ہیں؟ اللہ پاک کی مَعْرِفَت ملنے کے فضائِل کیا ہیں؟ مَعْرِفَت ملتی کیسے ہے؟ ہم کون کون سے عملی طریقے اپنا کر درجۂ عِرْفان حاصِل کر سکتے ہیں؟ کَشْفُ الْمَحْجُوْب شریف کی روشنی میں آج ہم یہ سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے، یُوں داتا حُضُور رحمۃُ اللہ علیہ کا ذِکْرِ خیر بھی ہو جائے گا اور ہمیں سیکھنے کے اسباق بھی مِل جائیں گے۔
ہم نے ابتدا میں آیتِ کریمہ سُنی، اللہ پاک نے فرمایا:
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) (پارہ:27، سورۂ ذاریات:56)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور میں نے جن اور آدمی اسی لیے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔
امام مجاہد رحمۃُ اللہ علیہ جو عِلْمِ تفسیر کے بہت بڑے امام ہیں، فرماتے ہیں: اِس آیت میں عِبَادت سے مراد مَعْرِفَت ہے۔([1])یعنی آیت کا مطلب یہ ہو گا کہ میں نے جنّ اور انسان اسی لیے پیدا فرمائے تاکہ میری مَعْرِفَت حاصِل کریں۔
ایک حدیثِ قدسی جسے بڑے بڑے اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم نے ذِکْر کیا اوراس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami