Share this link via
Personality Websites!
473642
9248
جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دِن
ہو مِری اُمِّید کا گلشن ہَرا داتا پیا([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ علیہ بہت ماہِر عالِمِ دِین تھے، آپ نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں مگر افسوس! اب آپ کی ساری کتابیں تَو نہیں البتہ ایک زبردست کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب مِل جاتی ہے *کَشْفُ الْمَحْجُوْب ایسی زبردست کتاب ہے کہ بڑے بڑے صُوفیائے کرام اِس کتاب کو باقاعدہ پڑھتے بھی تھے اور اپنے شاگردوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے * کَشْفُ الْمَحْجُوب کا معنیٰ ہے: دِل کے پردے کھولنے والی کِتَاب *خواجہ نظامُ الدِّیْن اَوْلیا رحمۃُ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے: جسے پِیرِ کامِل نہ ملتا ہو، وہ کَشْفُ الْمَحْجُوب پڑھ لے، پیرِ کامِل مِل جائے گا۔([2])
کَشْفِ مَحْجُوب ہے فیضِ داتا حُضُور کَشْفِ مَحْجُوب میں زِندگی کا سرور
اس کی عظمت میں بولے یہ خواجہ نِظام ہے یہ رہبر سراپا، کرامت کا نُور
ہے یہ نسخۂ نایاب دِل کے لیے جو پڑھے دِل لگا کر، سمجھ کر اسے
پیرِ کامِل ملے، بند رَسْتہ کھلے گنج بخشی ہے اس کی یہ ظاہِر ظہور
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami