Share this link via
Personality Websites!
473659
9248
اس نے اِس گُنَاہ سے بچنے کے طریقے شروع کیے۔ آخر ایک ترکیب ذِہن میں آئی، کہنے لگا: میں غسل کر کے، نہا دھو کر صاف ستھرا ہو کر تمہارے پاس آنا چاہتا ہوں، لہٰذا میرے لیے غسل کا اہتمام کرو! چنانچہ اُوپَر کی چھت پر اس کے لیے غسل کا اہتمام کیا گیا۔ وہ جیسے ہی اُوپَر کی چھت پر پہنچا تو گُنَاہ سے بچنے کی خاطِر وہاں سے چھلانگ لگا دی۔
جب اس نے اپنا آپ داؤ پر لگایا تو اللہ پاک نے فرشتے کو حکم دیا: جلدی سے اسے اپنے پروں پر رکھ لو...!! چنانچہ فرشتے نے اسے اپنے پَروں پر لیا اور آرام سے زمین پر اُتار دیا۔
اس واقعہ سے مُتَعَلِّق کسی بزرگ نے شیطان سے پُوچھا کہ تم نے اس نوجوان کو گُنَاہ پر آمادہ کیوں نہیں کیا...؟ شیطان کہنے لگا: وہ نفسانی خواہشات سے بچنے والا تھا اور جو نفسانی خواہشات سے دُور رہتا ہو، مجھے اُس پر قابُو نہیں دیا جاتا۔([1])
پتا چلا؛ اپنی خواہشات پر کنٹرول کرنے سے شیطان کے دروازے بند ہوتے اور معرفت کے دروازے کھلتے ہیں۔
(5):مَیںمارنے کا پانچواں طریقہ: اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنا لیجیے! *بُھوک لگی ہے، عبادت پر قوّت پانے کی نِیّت سے کھانا کھائیے! *لباس پہننا ہے، ستر چھپانے اور اللہ پاک کی نعمت کا اظہار کرنے کی نیت سے پہنئے *خُوشبو لگانی ہے، فرشتوں کو راحت پہنچانے کی نیت سے لگائیے! پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
مَنْ تَطَیَّبَ لِلّٰہِ تَعَالیٰ جَاءَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَ رِیْحُہٗ اَطْیَبُ مِنَ الْمِسْکِ
ترجمہ: جو اللہ پاک کی رضا کی خاطِر خوشبو لگائے، روزِ قیامت یُوں آئے گا کہ اس سے مُشک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami