Share this link via
Personality Websites!
473641
9248
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور میں نے جن اور آدمی اسی لیے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
داتا حُضُور رحمۃُ اللہ علیہ کا مختصر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! صَفَر شریف کا مُبارَک مہینا ہے، 20 صَفَر شریف کو عالَمِ اسلام کی مَشْہور و مَعْرُوْف ہستی تاجدارِ لاہور، حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ علیہ کا عرسِ پاک ہوتا ہے *آپ نَجِیْبُ الطَّرَفَیْن یعنی حَسَنی، حُسَیْنی سیّد ہیں * کم و بیش 400ہجری کو دُنیا میں تشریف لائے *تقریباً 34 سال کی عمر مُبارَک میں لاہور آئے *یہاں نیکی کی دعوت کو عام کیا، دِینِ اسلام کا پیغام پھیلایا، لوگوں کو قرآن و سُنَّت کی تعلیم دی، اپنے اَخْلاق سے، کردار سے، کبھی بیانات فرما کر، کبھی کرامات دکھا کر بےشُمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا، جو پہلے سے مسلمان تھے، اُنہیں شریعت اور سُنَّتوں کا پیکر بنایا، کئی عالِم بنائے، کئی لوگوں کو اپنی تربیت میں رکھ کر وِلایَت کے بلند مقامات تک پہنچایا *کم و بیش 30 سال کے عرصے میں آپ نے بَرِّ صغیر میں ایک اِنْقِلاب برپا کر دیا * پُخْتہ قول کے مُطَابِق آپ نے 465 سَن ہجری کو اِس دُنیا سے پردہ فرمایا *آپ کا مزار مُبارَک لاہور میں ہے *آپ ہی کی نسبت سے لاہور کو مرکزُ الْاَولیا اور داتا نگر بھی کہا جاتا ہے۔([1])
کیا غرض دَر دَر پھروں میں بھیک لینے کے لیے
ہے سلامت آستانہ آپ کا داتا پیا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami