Share this link via
Personality Websites!
473656
9248
نکلنا چاہتا تھا مگر شیطان نکلنے نہیں دیتا تھا، مجھے اپنے دِل کو سمجھاتے سمجھاتے کچھ عرصہ لگ گیا۔ آخر میں نے ہمّت باندھی ، وہ کہتے ہیں نا؛
یہ خاکدان مجھے تنگ پڑنے والا تھا
سَو میں نے جَسْت بھری اور آسمانی ہوا
یعنی یہ صِرْف ایک جَسْت(چھلانگ) ہوتی ہے، بندے نے صِرْف ایک قدم کی ہمّت کرنی ہوتی ہے، پِھر رستے کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
تَو امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ بھی فرماتے ہیں کہ بَس میں نے جَسْت بھر دِی یعنی بادشاہ و وَزِیر سب مجھے روکتے رہے مگر میں نے سب کچھ چھوڑا، سارا مال و دولت صدقہ کیا اور مُلْکِ شام نکل گیا۔
اب یہاں یہ حالت ہے کہ کوئی نہیں جانتا، بالکل اَنجان ہیں، بالکل گمنام ہو کر اللہ پاک کی عبادت میں مَصْرُوف رہے۔ پِھر چند ہی سال گزرے کہ اللہ پاک نے اپنی مَعْرِفَت کے دروازے آپ کے لیے کھول دئیے اور آپ کو درجۂ صِدِّیقیت (یعنی وِلایت کا سب سے اُونچا رُتبہ) عطا فرما دیا۔ ([1])
سچ ہے کہ آدمی کو کچھ کَھو کے مِلا کرتا ہے
آپ کو کھو کے تجھے پائے گا جُویا تیرا([2])
پتا چلا؛ ہمارے اور اللہ پاک کی مَعْرِفَت کے درمیان صِرْف ایک قدم کا فاصلہ ہے: مَیں مٹا دینا۔ یا یُوں کہیے کہ سب سے بڑی فضیلت، سب سے بڑا مقام، سب سے بڑا رُتبہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami