Share this link via
Personality Websites!
473653
9248
ہوتا ہے، جب فضل نصیب ہوتا ہے تو اسے اللہ پاک کی مَعْرِفَت مل جاتی ہے۔
نتیجۂ کلام یہ نکلا کہ اللہ پاک ہے، وہ ایک ہی ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اس بات کے دلائل تو خُود ہمارے 5، 6فِٹ کے وُجُود میں بھی موجود ہیں مگر جب تک ہمارے اندر مَیں ہے، اَنا، تکبُّر اور خود پسندی موجود ہے، تب تک ہم ان دلائل کو دیکھ نہیں سکتے، ان دلائل کو سمجھ نہیں سکتے، اس لیے لازِم ہے کہ ہم اپنی اَنا اور خُود پسندی کو مِٹائیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کائنات کے ذرّے ذرّے میں رَبّ کریم کی قدرتوں کے نشان نظر آنے لگیں گے اور اللہ پاک کی معرفت نصیب ہو جائے گی۔
مِٹْ جائے یہ خُودی تو وہ جلوہ کہاں نہیں
دردا میں آپ اپنی نظر کا حجاب ہوں([1])
مفہوم: یعنی اگرمیری مَیں،میری اَنا اور خُود پسندی مِٹ جائے تو اللہ پاک کے جلوے ہر جگہ نظر آئیں گے مگر افسوس! میں آپ ہی اپنی نظر کا پَردہ ہوں۔
حضرت بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ کے مُتَعَلِّق مَنْقُوْل ہے، ایک مرتبہ آپ نے اللہ پاک کی محبّت میں سرشار ہو کر عرض کیا: اے مالِکِ کریم! تجھ تک پہنچنے کا رستہ کیا ہے؟ غیب سے آواز آئی:
اُتْرُکْ نَفْسَکَ وَ تَعَال اِلَیَّ
ترجمہ: یعنی خُود (یعنی مَیں) کو چھوڑ دو اور مجھ تک پہنچ جاؤ! ([2])
[1]... حدائقِ بخشش، صفحہ:91۔
2... احیاء العلوم ، کتاب النیۃ والاخلاص والصدق، باب الاول، جلد:4، صفحہ:454۔BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami