Share this link via
Personality Websites!
473650
9248
مفہوم: یعنی وہ عقل جو گُنَاہوں سے روکے اور اللہ پاک کی فرمانبرداری کی حرص دِلائے۔([1])
تمہاری دُعا سے پہاڑ جگہ چھوڑ دیں
حدیثِ پاک میں ہے: میرے اور آپ کے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: اگر تم اللہ پاک کی ایسی مَعْرِفَت حاصِل کرو جیسا اس کی مَعْرِفَت کا حق ہے تو ضَرُور تم سمندروں پر چلو اور تمہاری دُعا سے پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں۔([2])
اللہ اکبر! یہ ہے معرفتِ اِلٰہی کی عَظَمت...!! جس شخص کو اللہ پاک کی صحیح معنوں میں پہچان نصیب ہو جائے، وہ بہت اُونچا مرتبہ حاصِل کر لیتا ہے، اس کی دُعاؤں میں اتنا اَثَرآجاتا ہے کہ اس کی دُعا کی برکت سے اَنْ ہَونی بھی ہَونی ہو جاتی ہے۔
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: جو اللہ پاک کی مَعْرِفَت (یعنی پہچان) حاصِل کر لے، اس کی گزر بسر پاکیزہ، زِندگی اعلیٰ اور پُرلطف ہو جاتی ہے، مَخلُوق کے دِلوں میں اس کی ہیبت رکھ دی جاتی ہے، اس کے دِل سے مخلوقات کا خوف نکال دیا جاتا ہے اور اللہ پاک کے قرب سے اسے سکون بخشا جاتا ہے۔([3])
حضرت ابوعثمان مغربی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
اَلْعَارِفُ تُضِيْءُ لَهٗ اَنْوَارُ الْعِلْمِ
ترجمہ: یعنی جو اللہ پاک کی مَعْرِفَت حاصِل کر لیتا ہے، اس کے لیے عِلْم کے اَنْوار چمک اُٹھتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami