Share this link via
Personality Websites!
473649
9248
آئے، بلکہ یہ دُنیا مقامِ پرورشِ آہ و نالہ ہے یعنی یہاں ہم اللہ پاک کی مَعْرِفَت حاصِل کرنے لیے آئے ہیں، اس کے لیے کوشش کرتے رہنا ہے، اس کام کے لیے ہم اس دُنیا میں آئے ہیں۔
خُلاصہ یہ کہ ہم اس دُنیا میں آئے ہیں اللہ پاک کی مَعْرِفَت حاصِل کر کے اس کی بندگی کرنے کے لیے۔
حدیثِ پاک میں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا ارشادِ پاک ہے، فرمایا:
اِنَّ دِعَامَةَ الْبَيْتِ اَسَاسُهٗ
ترجمہ: بیشک گھر کی مضبوطی اس کی بنیاد میں ہوتی ہے۔
مثال دیکھیے! کتنی زبردست اور عام فہم دی گئی ہے، اَن پڑھ سے اَن پڑھ بھی سمجھ سکتا ہے کہ بنیاد جتنی مَضْبُوط ہو گی، دِیواریں اُتنی مَضْبُوط ہوں گی اور دِیواریں جتنی مَضْبُوط ہوں گی، چھت اُتنی مَحْفُوظ رہے گی۔ تو فرمایا: جس طرح گھر کی مضبوطی کا راز اس کی بنیاد میں ہے۔ اسی طرح
وَدِعَامَةُ الدِّينِ الْمَعْرِفَةُ بِاللَّهِ تَعَالَى وَالْيَقِينُ وَالْعَقْلُ الْقَامِعُ
ترجمہ: دِین کی مضبوطی (3چیزوں میں ہے): (1):اللہ پاک کی معرفت (2):یقین (3):رُکاوٹ ڈالنے والی عقل۔
عرض کی گئی: عقلِ قَامِع (یعنی رُکاوٹ ڈالنے والی عقل) سے کیا مراد ہے؟ فرمایا:
اَلْكَفُّ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ وَالْحِرْصُ عَلَى طَاعَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami