Share this link via
Personality Websites!
اَن پڑھ سے اَن پڑھ بندہ ہو یا بڑے سے بڑا فلسفی ہو، پکار اُٹھتا ہے:
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے، وہی خُدا ہے
اللہ پاک نے فرمایا:
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍؕ-اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ(۷۱) (پارہ:20، سورۂ قصص:71)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تم فرماؤ: بھلا دیکھو کہ اگر الله تم پر قیامت تک ہمیشہ رات ہی بنادے تو الله کے سوا کون دوسرا مَعْبُود ہے جو تمہارے پاس روشنی لائے گا تو کیا تم سنتے نہیں ؟
کتنی واضِح دلیل ہے، آج سائنس جتنی ترقی کر چکی ہے، ہمارے سامنے ہے، اس کے باوُجُود کتنے ایسے ملک ہیں، جہاں 6 مہینے کی رات ہوتی ہے، کتنے ایسے ملک ہیں، جہاں 3 مہینے رات ہی رہتی ہے، سُورج نکلتا ہی نہیں ہے۔ بتائیے! سائنس اور ٹیکنالوجی جتنی مرضِی ترقی کر جائے، کیا ایسی کوئی صُورت ہے کہ اُن ملکوں میں روزانہ سُورج نکال دیا جائے؟ نہیں ہے۔ تَو گویا اللہ پاک نے فرمایا: جن ملکوں میں ہم نے 3 مہینے کی رات رکھ دی، تم تَو اس 3 مہینوں کی رات میں بھی سُورج نہیں نکال سکتے، پِھر سوچو! اگر ہم قیامت تک کے لیے صِرْف رات ہی رات رکھ دیں، دِن نکالا ہی نہ کریں تو کون ہے جو تمہارے لیے دِن نکالے گا؟ کیا اللہ پاک کے سِوا بھی کوئی خُدا ہے؟ بالیقین نہیں ہے۔
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے
دِکھائی بھی جو نہ دے، نظر بھی جو آرہا ہے، وہی خدا ہے
سفید اُس کا، سیاہ اُس کا، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلۂ جاں کو جلا رہا ہے، بجھا رہا ہے، وہی خُدا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami