Share this link via
Personality Websites!
سب کے سب زِندہ رہنے کے لیے اللہ پاک کی عطا کے محتاج ہیں مگر وہ واحِد و یکتا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے بالکل بےنیاز ہے، کسی لمحے، کسی لحاظ سے، کسی معاملے میں کسی کا بھی محتاج نہیں ہے*اُس کی یکتائی اِس حَدْ کو پہنچی ہوئی ہے کہ نہ اس کی اَوْلاد ہے، نہ وہ کسی کی اَوْلاد ہے *اور ساری کی ساری مخلوقات میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو اس کے ہم پلّہ ہو سکے۔
اللہ واحد و یکتا ہے ایک خدا بس تنہا ہے
کوئی نہ اس کا ہمتا ہے ایک ہی سب کی سنتا ہے
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ، اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ہر ہر ذَرَّہ ہر قطرہ شاہِد ہے ہر ہر لمحہ
اس کی قدرت و صنعت کا یکتائی و وَحْدَت کا
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ، اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک کے وُجُود اور ایک ہونے کے دلائل
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ایک ہے، اس کی دلیل کیا ہے؟ آج کل ملحدین (Atheistsیعنی دِین کا انکار کرنے والے) اِس بات پر بہت زَور لگاتے ہیں کہ اللہ پاک ہے تو دلیل دَو، تم ایک خُدا کو مانتے ہو تو دلیل دو۔ افسوس! یہ عقل کے اندھے خُود اپنے وُجُود پر غور نہیں کرتے، اپنے اِرْدگرد پھیلی ہوئی اتنی بڑی کائنات پر بھی غور نہیں کرتے۔ قرآنِ کریم نے بہت آسان دلائل دئیے، فرمایا:
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:کیا وہ کسی شے کے بغیر ہی پیدا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami