Share this link via
Personality Websites!
بھی شیئر (Share) کیجیے! *اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ، بہت بڑےمفتی، باعمل عالِمِ دین اور پندرہویں صدی کے مجَدِّد ہوئے ہیں۔ مکتبۃُ المدینہ نے آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی * سیرت *اوصاف *علمی کارناموں *دینی خدمات پر مشتمل ایک جامع اور آسان کتاب بنام ؛سیرت امام احمد رضا شائع کی ہے۔یہ کتاب مکتبۃ ُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 280 روپے میں حاصِل کیجیے، خود بھی پڑھیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوت اسلامی ہر سال اگست کے مہینے میں شجر کاری کرتی ہے ، دعوتِ اسلامی کے اس نعرے پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے میں آپ بھی شامل ہو جائیےاور شرعی احتیاطوں کے ساتھ کم از کم ایک پودا لگا کر اُس کو درخت بنانے کی کوشش کیجیے!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے شجری کاری کے حوالے سے چند مدنی پھول پیش کرتا ہوں۔
2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: (1):جس نے کوئى دَرخت لگاىا اور اُس کى حفاظت اور دىکھ بھال پر صَبر کىا ىہاں تک کہ وہ پھل دىنے لگا تو اُس مىں سے کھاىا جانے والا ہر پھل اللہ پاک کے نزدىک اُس(لگانے والے ) کے لیے صَدَقہ ہے۔([1]) (2):جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے پھر اُس میں سے جو پرندہ ،انسان یا چوپایہ کھائے تو وہ اُس کی طرف سے صدقہ ہوگا۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami