Share this link via
Personality Websites!
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ہم مسلمان ہیں، اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہمارا سچّا، پکّا، سُچّا اور بالکل ظاہِر اور عقل میں آنے والا صاف ستھرا عقیدہ ہے کہ *اللہ پاک ایک ہے*اس کا کوئی شریک نہیں*وہی خَالِق ہے*وہی مالِک ہے*وہی سب کو رِزْق دیتا ہے*وہی سب کو پالنے والا ہے*اُس کی ذَات وصِفات میں اُس جیسا نہ کوئی ہے، نہ کوئی ہو سکتا ہے*اُس کی کوئی مثال نہیں*کوئی اُس کا ہم پلّہ نہیں*کوئی اُس کے برابر نہیں*بَس وہی ایک واحِد و تنہا عِبَادت کے لَائِق ہے۔
سب کا پیدا کرنے والا، میرا مولیٰ، میرا مولیٰ
سب سے افضل، سب سے اعلیٰ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب کو وہ ہی دے ہے روزی، نعمت اُس کی، دولت اُس کی
رازِق داتا، پَالن ہَارَا، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
ہم سب اُس کے عَاجِز بندے، وہ ہی پالے، وہ ہی مارے
خوبی والا، سب سے نِیارا، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
طاعت، سجدہ اُس کا حق ہے، اُس کو پُوجَو وہ ہی ربّ ہے
اللہ اللہ، اللہ اللہ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ([1])
سُور ۂ اِخْلاص اور عقید ۂ تَوحید
کفّارِ مکّہ نے جب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے پوچھا: وہ اللہ جس کی عبادت کی طرف آپ بُلاتے ہیں، وہ کون ہے؟ اُس کی شناخت کیا ہے؟ اِس سُوال
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami