Share this link via
Personality Websites!
473459
9241
پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! کتنے عبرت ناک مناظر ہوں گے، آج اگر کوئی حادثے میں زخمی ہو جائے ، اس کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں، کھال پھٹ جائے، زخموں سے خون نکلنے لگے، وہ چیخنے اور چِلّانے لگے، دنیا میں پیش آنے والے ایسے مناظر بھی دیکھے نہیں جاتے، سوچئے ! جس کے ساتھ یہ سب گزر رہا ہو، اس پر کیابِیت رہی ہوگی۔ یہ تو دنیا کی بات ہے دوزخ کے عذابات کا تو اس دنیا کی بڑی سے بڑی تکلیف سے بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔اللہ پاک ہمیں دنیا میں بھی اور کل آخرت میں بھی ہر طرح کی تکلیفوں اور عذابات سے نجات عطا فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
احادیثِ طیبہ میں بیان کئے گئے عذابات
پیارے اسلامی بھائیو!مختلف احادیثِ کریمہ میں بھی دوزخ کے عذابات کی ہولناکیوں کو بیان کیا گیا ہے، آئیے! عبرت حاصل کرنے اور خود کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنے کی نیت سے چند جھلکیاں سنتے ہیں:
منقول ہے ! حضرت جبرئیلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے مکّے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے قَسَم کھا کر عَرض کی: اگر دوزخ کو سُوئی کے ناکے کے بَرابَر کھول دِیا جائے تو تمام زمین والے سب کے سب اُس کی گَرمی(Heat) سے مَر جائیں اورقسم کھا کر کہا:اگر دوزخیوں کی زَنجیر کی ایک کَڑی دُنیا کے پَہاڑوں پررَکھ دی جائے تو کانپنے لگیں اور اُنہیں قَرار نہ ہو،یہاں تک کہ نِچلی زَمین تک دَھنس جائیں۔
( مجمع الزوائد، کتاب صفۃ النار، ۱۰/۷۰۶ ،۷۰۷ حدیث:۱۸۵۷۳ ملتقطاً)
ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: تمہاری یہ(دنیوی)آگ دوزخ کی آگ کے ستّر(70)حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
(ابن ماجۃ،کتاب الزھد،باب صفۃ النار، ص۵۲۸،حدیث:۱۸ ۴۳)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami