Share this link via
Personality Websites!
473457
9241
نے ارشاد فرمایا:یہ پتھر ہے جسے اللہ پاکنے دوزخ میں 70 سال پہلے پھینکا تھا، لیکن اس کی گہرائی تک اب پہنچا ہے۔
(مسلم،کتاب الجنۃ، حدیث:۷۱۶۷،ص۱۱۷۲بتغیرقلیل)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
دوزخیوں کو دیئے جانے والے عذابات
(فرشتے دوزخیوں کو دوزخ میں گِرا کر )ایسے گھر میں قید کر دیں گے جس کے کنارے تنگ ہوں گے ، راستے اندھیرے ہوں گے اور اس (گھر)میں ہلاکت کے اسباب چھپے ہوں گے، وہ قیدی ہمیشہ اس میں قید رہیں گے، اس میں آگ بھڑکائی جائے گی،ان(قیدیوں )کے پینے کو کھولتا پانی(ہوگا)اور رہنے کو دوزخ ہوگا،عذاب کے فرشتے ان (قیدیوں)کو ہتھوڑوں سے ماریں گے اور آگ ان (قیدیوں)کو جمع کرے گی، وہاں ان (قیدیوں)کے خیالات ختم ہو جائیں گے اور ان (قیدیوں)کودوزخ سے آزادی نہ ملے گی،ان (دوزخیوں)کےپاؤں سر کے بالوں سے باندھ دئیے جائیں گےاورگناہوں کی کالک سے ان (دوزخیوں)کے چہرے کالے ہوجائیں گے،وہ(دوزخی) دوزخ کے کناروں سے پکاریں گے اور اس میں اِدھر اُدھر یوں چلاتے پھریں گے:اے مالک(یعنی دوزخ پرمقرر نگران فرشتے)! ہم پر عذاب کا وعدہ سچا ہو چکا،اے مالک!بیڑیاں ہم پر بہت بھاری ہیں،اے مالک! ہماری جِلدیں پک چکی ہیں،اے مالک! اب ہمیں اس سے نکال د ے ہم دوبارہ بُرے اعمال نہیں کریں گے۔ دوزخ کے فرشتے جواب دیں گے:ہائے افسوس! امان کا وقت جا چکا، اب تمارے لئے اس (دوزخ)سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں ! پڑے رہو اسی میں دھتکارے ہوئے اور کلام مت کرو، اگر تمہیں ایک بار اس سے نکال بھی دیا جائے تو تم دوبارہ وہی کرو گے جس سے تم کو منع کیا جاتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami